5 نومبر 2012 - 20:30

عراق میں ہونے والے بم دھماکے میں27افراد جاں بحق ہوئے

ابنا:عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بغداد کے شمالی علاقے تاجی میں فوجی چھاونی کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 27افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔  کل بھی بغداد کے مشرقی علاقے میں ہونے والے کار بم کے دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔  عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں اس قسم کے واقعات میں امریکہ،سعودی عرب اورقطر دھشتگردوں کی حمایت اور مالی مدد کرتے ھیں . ...../169